کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور حلقہ پی بی 29کے امیدوار سعید احمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ رائیونڈ، لاڑکانہ اور گجرات میں بیٹھے حکمرانوں نے کبھی بلوچستان کے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی او رنہ ہی بلوچستان کے عوام کے درد پر مرہم رکھنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے صوبے کے تمام لیڈران بلوچستان عوامی پارٹی کے جھنڈے تلے صوبے کیلئے حقوق کیلئے متحد ہوئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق ناظم جاوید احمد خان ، کوئٹہ زکوۃ کمیٹی کے ممبر حاجی رفیق زہری، حاجی فاروق یوسفزئی، سعید احمد ٹکری، عمر خیام اور دیگر نے جلسے کے دوران باپ کے امیدوار سعید احمد ہاشمی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
پی بی 29سے الیکشن امیدوار سعید احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک جہد کا نام ہے جہاں صوبے کی تمام اقوام شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان میں تعصب کی سیاست ی کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن میں کامیابی ملی تو ریلوے کالونی سمیت حلقے کے تمام علاقوں میں مسائل جن میں پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولیات اور روز گار کی فراہمی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم جاوید احمد خان نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے حلقے کی بہتری کیلئے کھ نہیں کیا جس کے باعث آ ج علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ۔
زکوۃ کمیٹی کے ممبر حاجی رفیق زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعید احمد ہاشمی کو الیکشن میں کامیابی کے بعد علاقے کے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے ، ریلوے میں ملازمین کا کوٹہ ہونے کے باوجود علاقہ مکین نوکریوں کے عیوض لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور ہیں جس سے غریب نوجوانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔
باپ کے قیام کے بعد بلوچستان کے فیصلے صوبے میں ہی ہونگے ، سعیدہاشمی
![]()
وقتِ اشاعت : July 23 – 2018