|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2018

کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان، کل بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرینگے جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی جائینگی،
ذرائع کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، عمران خان نے اسلم بھوتانی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بنی گالہ آنے کی دعوت دی، 
آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کل عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، شمولیت کے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے،  اسلم بھوتانی حلقہ این اے 272 گوادر کم لسبیلہ سے کامیاب ہوئے ہیں