|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور باپ کے درمیان صوبہ سمیت وفاق میں حکومت بنانے پر بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں جس کی بھی حکومت بنے گی ہم اس کے ساتھ جائینگے کیونکہ بلوچستان کے مفادات وفاق کے ساتھ جڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن خوش اسلوبی سے ہوا، ہمیں سراج رئیسانی شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔

پورے بلوچستان میں ٹرن آوٹ بہتر رہا، بلوچستان کے عوام آج بھی انتخابات کے عمل پر یقین رکھتی ہے، جام کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے دوستوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں سے کامیابی ہوئی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ہمیں بھی تحفظات ہیں ہمارے کئی مضبوط امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کو سب سے بڑی پارٹی بنایا جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں سے بات کریں، بی اے پی نے کم عرصے میں بڑی پارٹیوں سے مقابلہ کیا۔

3 آزاد امیدواروں سمیت ہمارے پاس 18 اراکین ہیں، جام کمال خان نے کہا کہ حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں سے بات کریں گے مشاورتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو طے کرے گی کہ وزیر اعلی کون ہوگا۔