حب: حلقہ این اے 272لسبیلہ گوادر کے نومنتخب ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کا حب پہنچنے پرشاندار استقبال کیا مختلف وفود نے ملاقات کے دوران کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے272لسبیلہ گوادر کے نومنتخب MNAمحمد اسلم بھوتانی کا حب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر مختلف وفود نے نومنتخب ایم این ا ے محمد اسلم بھوتانی کا کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور محمد اسلم بھوتانی کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی ۔
اس موقع پر حلقہ این اے272لسبیلہ گوادر کے نومنتخب ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقی اور سرمایہ کاری کے مخالف نہیں لیکن سی پیک کی 62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لسبیلہ اور گوادر کے عوام کی ترقی سے مشروط ہونی چاہئے ۔
انھوں نے کہاکہ عوام اپنے لیئے ایسے نمائندے کو اسلام آباد پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے تھے جو ان کے حقوق اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کا محافظ بن کر دکھائے اور انشاء اللہ ہم بلوچستا ن کی ساحلی پٹی کا محافظ بن کر دکھاؤ گا اور گوادر اور لسبیلہ کے عوام کے حقوق دلاکر دم لیں گے ۔
انھوں نے کہاکہ انھوں نے آج تک اپنے دلائل سے اپنے عوام کے حقوق لیئے ہیں اور تشدد کا راستہ نہیں اپنایا اور نہ ہی بندوق کی نوک پر حقوق لینے کی کوشش کی ہے انھوں نے کہاکہ تشدد کا راستہ وہ اپناتے ہیں جنکے پاس دلائل کی کمی ہوتی ہے ۔
اسلم بھوتانی نے کہاکہ پچھلے پانچ سال تک لسبیلہ کے عوام کیلئے کچھ بھی نہ کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پاکستان کی شہہ رگ ہے انھوں نے کہاکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور پاکستان کی سالمیت میں ہی ہم سب کی بقاء ہے حب آمد کے موقع پر عوام اور عمائدین نے بڑی تعدادمیں اسلم بھوتانی کا والہانہ استقبال کیا۔
سی پیک گوادر کی ترقی سے مشروط ہونی چاہیے ،اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : July 30 – 2018