|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2018

پنجگور:  پنجگور میں این اے 270 کے نتائج کی تبدیلی اور مبینہ دھاندلی کے خلاف بی این پی کی جانب سے خواتین اور بچوں کا ریلی اور حتجاجی مظاہرہ. مظاہرین نتائج کی تبدیلی کے خلاف اور میر نزیر احمد بلوچ کے حق میں پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے.احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بی این پی کی مینڈیٹ کی تبدیلی کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نتائج کی تبدیلی یہاں کی سیاست کو ختم کرنے کی سازش ہے اور اس سازش کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ہم ڈی آر او سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اس پر نظر ثانی نہیں کیا گیا تو بازار بند کرکے احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ این اے270 میں ایک ایسے شخص کو لایا گیا ہے جس کا پنجگور کے عوام اور یہاں کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میر نزیر احمد کے حق میں اگرفصلہ نہیں ہوا توسخت سے سخت احتجاج کریں گے.عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے .میر نزیر احمد کو مبارک باد دینے کے باوجود اْن کی جیت کو شکست میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کے اداروں کو اپنے من پسند امیدوار لانے ہیں تو وہ الیکشن کے نام پر کیوں ایک ڈرامہ کرکے عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں.مظاہرین میں خواتین اور بچے شامل تھے .مظاہرین ڈی سی آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوئے۔