خضدار: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان و ایم پی اے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ عوام کا اعتماد ہمیں حاصل ہے، عوام نے ہم پر ایک بار پھر جس اعتماد کا اظہار کرکے ہمیں ووٹ دیا ہے ۔
عوام کی ان توقعات اورامیدوں پر اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور ماضی کی طرح عوامی خدمت کی ذمہ داریاں نبہانے کی کوشش کریں گے، عوام ہمارے دورے حکومت کے منصوبوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جس کھلے دل کے ساتھ ہم نے صوبے کے عوام کی خدمت کی اس کی نظیر نہ ماضی کے ادوار میں ملتی ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ ہم طاقت کاسرچشمہ پارلیمنٹ کو سمجھتے ہیں، جمہوریت ہی کی توانائی سے قوم و ملت کی بھلائی و فلاح وبہبود ممکن ہے۔
الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں قوم نے اپنے منتخب نمائندوں کو چن لیا، گو کہ انتخابات پر قوم کو خدشات و شکایات ہیں تاہم اب ایک نئے سرے سے قوم کی خدمت کا آغاز ہونا چاہیئے، ملکی معیشت اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے، ڈالرکی قیمت بڑھ رہی ہے، مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، سی پیک منصوبہ التوا کا شکار ہے، یہ وہ تمام چیلنجز ہیں جو کو نئی حکومتوں کو درپیش ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ بلا تفرق و بلاامتیاز عوام کی خدمت لازمی امر ہونا چاہیے۔
عوام کااعتماد حاصل ہے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا، نواب زہری
وقتِ اشاعت : August 1 – 2018