خضدار : تحصیل زہری میں دگن کے مقام پر دو مسلح گروہ کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق ۔
لیویز ذرائع کے مطباق جمعرات کو تحصیل زہری کا علاقہ دگن کے مقام دو مسلح گروہ کے درمیان اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد میر محمد سمالانی اور محمد امین جتک موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
لیویز نے اطلاع پاتے ہی علاقہ کو گھیرے میں لیکر جنگ بندی کرائی ابتدائی اطلاعات کے مطابق خونی تصادم کی وجوہات معلوم نہ سکیں لیویز انتظامیہ مزید تحقیقات کر رہی ہے۔۔
خضدار، مسلح تصادم میں دو افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : August 3 – 2018