تربت: بی اے پی کے مرکزی رہنما نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ عوام نے وٹ دے کر مجھے جو عزت بخشی ہے ان کے توقعات پر پورا اتر نے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ، بی اے پی اپنے عوامی مینڈیٹ کا بھر پور خیال رکھ کر انتخابی منشور پر من و عن عمل کرے گی تاکہ ایک خوشحال او پر امن بلوچستان کا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔
انہوں نے کہاکہ بیروزگاری بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ ہے ہماری حکومت کی اولین ترجیح صوبے سے بیروزگاری کا مکمل خاتمہ ہے پچھلے دور حکومت میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35ہزار اسامیوں خالی چھوڑی گئیں جس کی وجہ سے بیروزگاری میں مذید اضافہ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی اس کے تدار ک کے لیئے ایک واضح پلاننگ کے تحت کا م کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مکران میں بارش نا ہونے اور قحط سالی کے سبب زیر زمین پانی کا لیول خشک ہوگیا ہے ۔
پورا علاقہ ایک اذیت ناک صورت حال کا شکار ہے ، موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیئے ایک مضبوط لائحہ عمل طے کرینگے بلوچستان بھر میں درخت لگانے کا منصوبہ بنائینگے اور اسے ایک بھر پور مہم کی صورت میں چلائینگے تاکہ کلائمٹ چینج کا مقابلہ کرسکیں ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم کی بہتری کے لیئے جامع منصوبے زیر غور ہیں حکومت سازی کے مرحلے کے بعد عملی طو رپر تعلیم کی بہتری کے لیئے کام شروع کرینگے تاکہ طلباء و زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے اور تعلیم کی صورتحال میں بہتری پیدا ہو، طلباء کو بہتریں تعلیمی اداروں میں بھیجنے کے لیئے اسکالرشپ متعارف کر کے میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کرینگے تاکہ معیاری تعلیم دلانے کا جو منصوبہ بی اے پی نے انتخابی منشور میں شامل کیا تھا اسے عملی جامہ پہنا سکیں۔
انہوں نے کہاکہ مکران میں بجلی کا مستقل حل لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس کے لیئے پہلی ترجیح میں مکران کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرانے کے لیئے کوشش کرینگے جبکہ تعمیر و ترقی کے دیگر اہم منصوبوں کو حکومت سازی کے فورا بعد شروع کر کے عوام سے جو وعدے کیئے تھے ان کو پورا کرینگے۔
بے روزگاری کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،اکبر آسکانی
وقتِ اشاعت : August 5 – 2018