ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی ہیڈ کانسٹیبل شہید نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی شہید اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود میں پولیس چوکی ناوڑا پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ موقع پر شہید ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی جعفر آباد ایاز بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکم صادر کیے اور شہید کانسٹیبل کی میت کو پولیس لائن شہید رحیم بخش مری لایا گیا جہاں پر شہید ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
بعد ازاں شہید ہیڈ کانسٹیبل کی میت کو ایبولیسن کے زریعے ان کے آبائی گاوں روانہ کردی گئی جہاں پر شہید کو سپرد خاک کردیا گیا دوسری جانب زرائع نے آزادی کو بتایا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔
ڈیرہ اللہ یار ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
وقتِ اشاعت : August 9 – 2018