کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ٹریفک حادثے میں کوئٹہ کے رہائشی دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور وہ کوئٹہ کے علاقے علمدا رروڈ سے پکنک منانے کیلئے ہرنائی آئے تھے۔ راستے میں ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب قومی شاہراہ پر ان کی ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو مصطفی ولد ہاشم اور عارف شاہ ولد ناصر شاہ جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 4افراد مجتبیٰ ولد ابراہیم ،بشیرولد سخی ،محمدشاہ ولد محبوب شاہ اور حکیم شامل ہیں ۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعدو رثاء کے حوالے کردی گئیں۔
ہرنائی ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق چار زخمی
![]()
وقتِ اشاعت : August 10 – 2018