|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2018

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نومنتخب بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر 13اگست کو صبح 11بجے طلب کرلیاہے جس میں نئے نومنتخب ارکان اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف لینگے ۔

اسمبلی سیکرٹری شمس اللہ نے بتایا ہے صبح کے اجلاس میں ارکان اپنے عہدوں کا حلف لینگے اور شام کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع نے (این این آئی) کو بتایا بلوچستان صوبائی اسمبلی کی سبکدوش ہونے والی سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لینگی اور شام کے اجلاس میں سپیکر کے انتخاب ہوگا اور وہ نئے سپیکر سے حلف لینے کے بعد اسپیکر کی کرسی ان کے حوالے کردینگی اور نئے سپیکر کی نگرانی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا ۔