قلات: بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری اور سابق چیئرمین بی ایس او منظور بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی ورکرز کی پارٹی ہے اور 25 جولائی کو بی این پی کو لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ملیں اس میں کارکنان کی بھر پور جدوجہد شامل تھی وہ گزشتہ روز پرنس موسیٰ جان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔
اس موقع پر بی این پی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان مرکزی کمیٹی کے رکن میر مراد مینگل،ضلعی صدر وڈیرہ خیر جان بلوچ ضلع مستونگ کے صدر میر عبداللہ جان مینگل میر عبدالغفار مینگل احمد نواز سردار زادہ نعیم دہوار حاجی عبدالطیف بنگلزئی حاجی میر عبدالفتاح عالیزئی حاجی رفیق شاہوانی سمیت کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے ۔
منظور بلوچ نے کہاکہ قلات مستونگ سوراب کے عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور توقع ہے کہ وہ آئندہ بھی ہم پر بی این پی پر اعتماد کریں گے ہم کبھی بھی عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے بی این پی کے قائدین سے لے کر ورکرز تک جانوں کی قربانی دی ہے ہم شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
بلوچستان کے عوام نے بی این پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا،منظور بلوچ
وقتِ اشاعت : August 12 – 2018