|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2018

خضدار :  جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کی مجلس شوری کا اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے امیر پاکستان کے نائب امیر مولانا قمر االدین کی صدارت میں مرکز اسلامی خضدار میں منعقد ہوا ۔

جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، سیکرٹری اطلاعات مولانا بشیر احمد عثمانی جے یوآئی ضلع خضدار کے رہنما مولانا محمد اسحاق شاہوانی مولانا محمد صدیق مینگل کے علاوہ ضلع بھر سے جمعیت علماء اسلام کے مجلس شوری کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کا جائز ہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ضلع خضدار میں عوام نے بلا کسی غرض کے جمعیت علماء اسلام و بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا جبکہ ان کے حریفوں نے بد دیانتی کا مکمل ثبوت دیکر لوگوں کی ضمیر خریدنے کے لئے اپنے تجوریوں کے منہ کھولدئے پیسہ بٹورنے کے علاوہ انہوں نے شمسی پلانٹ ٹیوب ویل دیگر اسکیمات کا سہارا لے کرعوام کے ضمیر کو خرید نے کی کوشش کی۔ 

کرپشن بد دیانتی کے ارتکاب کرنے والے عوام کے حقوق کو غصب کرنے والوں سے اللہ رب العالمین نے انتقام لیا اور وہ پیسے عوام کی دہلیز پر پہنچیں جن کو ان لوگوں کرپشن سے جمع کیا تھا پانچ سال تک ضلع خضدار کے عوام کو ان کے ہر حق سے محروم رکھنے والے اچانک عوام کے خیر خواہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے فکر مند رہے۔

ان تما م غیر اخلاقی و غیر جمہوری حربوں کے باوجود عوام نے ان کو مسترد کیا کتاب اور کلہاڑی کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا جو ہماری قیادت و پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد کا اظہار ہے جس کے لئے ہم عوام کے ہر طبقہ کے شکر گذار ہیں اور ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی خدمت عبادت جان کر کریں گے ۔

ان کی مفادات کا کبھی سودا نہیں کریں گے اجلاس میں اس بات کی شدید مذمت کیا گیا کہ پی بی 38 پرہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہمارے امیدوار کے بجائے مخالف امیدوار کی کامیابی کا نو ٹیفیکشن کا اجرا کیا حالا نکہ جے یو آئی کا امیدوار آنے والے نتائج کے مطابق کئی سو ووٹوں کے لیڈ پر تھا ہمارے امیدوار کے 150سے زائد سرکای بیلٹ پیپیر کو گنتی شامل نہیں کیاکیا ان تمام شواہد سے معلوم ہوتا ہے ۔

جمعیت علماء اسلام اس نشست کے حصول کے لئے الیکشن کمیشن میں رٹ دائر کیا ہوا ہے ہم ہائی کورٹ سپریم کورٹ تک اس نا انصافی کیخلاف جائیں گے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو احتجاج کرنے کے تمام طریقے اپنائیں گے ۔

ہم امن و امان کو اپنے ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے لیکن ہمیں مجبور کیا گیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی اجلاس میں مختلف قرار دادیں پیش ہوئی جن میں ملک میں مجموعی طور پر الیکشن میں منظم انداز سے دہاندلی اور ایک مخصوص جماعت کے جتوانے کی شدید مذمت کی گئی ۔

اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپوزیشن کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی اجلاس میں ختم نبوت کے قانون سمیت آئین کے تمام اسلامی دفعات کی حفاظت کرنے کا عہد کیا گیا اجلاس میں پاکستان کی اسلامی تشخص کو بر قرار رکھنے اور مغربی تہذیب کے مقابلہ کرنے کا بھی عہد کیا گیا ۔