|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے متوقع وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ تحریک انصاف سے ہمارے رابطے قائم ہیں الیکشن کے کھٹن مراحل سے گزر کر ایوان میں پہنچے ہیں ۔ صوبے میں ایسی پالیساں ترتیب دینگے جس سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کامزید کہنا تھاکہ صوبوں اور مرکز میں اراکین اسمبلی کا ایک ہی دن حلف لینا باعث مسرت ہے ۔ ملک میں الیکشن کاانعقاد کھٹن عمل تھا جو بخیروعافیت مکمل ہوا اس دوران ہمیں سانحات سے بھی گزرنا پڑا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی سے جمہوریت مکمل ہوئی ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کے عوام سے مینڈیٹ حاصل کرکے اکثریت کے ساتھ بلوچستان اسمبلی میں ابھر کرسامنے آئی ہے پارٹی کی صوبے میں 24 اور وفاق میں پانچ نشستیں ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کے آئندہ پانچ سالوں کے دوران ایسی پالیساں بنائیں جو عوام کے بہتر مفاد میں ہوں جن سے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بناکر لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست سے ایک دن قبل اراکین اسمبلی اپنے منصب کا حلف اٹھارہی ہیں جو اچھا ثابت ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں کوئی جلدی نہیں ۔ آج اراکین نے حلف اٹھایا مرحلہ وار تمام مراحل مکمل ہوجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے ہمارے رابطے قائم ہیں