|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2018

کوئٹہ :  کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں یوم آزادی ملی جوش وجذہب سے منایا گیا صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی اور تقریبات کا انعقاد کوئٹہ ،تربت، قلات، خاران ، ڈیرہ بگٹی ، دالبندین ، صحبت پور ، کرخ ، زیارت ، پشین ، لورالائی ، دکی، ہرنائی ، شہید سکندرآباد ، مستونگ میں پرچم کشائی ، مستونگ کوئٹہ تک تین کلو میٹر پر محیط قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے نوجوانوں نے ریلی نکالی ۔

تفصیلات کے مطابق روشن بلوچستان الائنس اور ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر مستونگ سے کوئٹہ تک استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی اور پاکستان کے سب سے بڑے تین کلو میٹر طویل پرچم کی پرچم کشائی کی گئی۔

ریلی میں شہر اور اس کے گردونواح سے سکولز،کالجز،یونیورسٹیزو دینی مدارس کے ہزاروں طلباء، وکلاء،تاجروں،سول سوسائٹی اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک بہت بڑے جم غفیر نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء میں زبردست جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا۔شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر یوم آزادی کے حوالہ سے تحریریں درج تھیں۔ شرکاء کی جانب سے پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ، کشمیربنے گا پاکستان اور کشمیریوں سے رشتہ کیالاالہ الااللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے،گزشتہ روز ملک کے دوسرے حصوں کی طرح تربت شہر میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کا آغاز حسب معمول قومی پرچم کشائی سے شروع ہوا جس میں سرکاری افسروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے پہلے حصے میں کمشنر مکران جاویدانور شاہوانی نے قومی پرچم کو فضاء میں بلند کیا ۔

اس کے بعد لیویز کے مسلح دستوں نے انتہائی پروقار انداز میں سلامی پیش کی اس دوران کمشنر مکران جاویدانور شاہوانی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ( ر ) بشیر احمد بھی موجود تھے ،قلات میں بھی 71 واں یوم آزادی قومی جوش و جزبے سے منائی گئی یوم آزادی کے حوالے سے پہلی تقریب ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلات قیصر خان ناصر ایف سی کے کرنل کبیر ایس ایس پی قلات نزر جان بلوچ سمیت دیگر سیاسی وقو پرست رہنماؤں اور ضلعی آفیسران اور اہلکاران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یوم آزادی کے سلسلے میں ایف سی سکول خاران میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔جس میں ضلعی آفیسران سمیت علاقائی معتبرین و مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف قسم کے ٹیبلو اور خاکے سمیت ملی نغمے و یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تقاریر پیش کئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم و دیگر نے کہا کہ یوم آذادی اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے اور یہ آزادی طشتری میں نہیں بلکہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی،ضلع دفتر خاران میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی ۔پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم،کمانڈنٹ ایف سی ساٹھ ونگ کرنل نسیم اظہر نے کی ۔

تقریب میں ضلع کے تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم،کرنل ایف سی کرنل نسیم اظہر،ڈی پی او محب اللہ نے گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

ماڈل ہائی سکول ڈیرہ بگٹی میں 14 اگست کے جشن یوم آزادی کا ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مہمان خصوصی ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی تھے،ضلعی ہیڈ کواٹر دالبندین میں ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران اور ڈی پی چاغی دوستین دشتی نے پرچم کشائی کی ۔

رسم ادا کی ہائی سکول کے حال میں جشن آزادی کے پروقار پروگرام سے ڈپٹی کمشنر چاغی میر سیف اللہ کیتھران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان ہمیں بے پناہ قربانیوں کے بعد ملا ہے۔

ہمیں آزادی جیسی نعمت کی قدر کرنی چاہئے بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے۔ترقی کے تمام راہیں بلوچستان سے ہوکر گزرتی ہے۔اس موقع پر تحصیلدار سیف اللہ کاکڑ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالباری بلوچ اسپورٹس آفیسر محمد الیاس نوتیزئی و دیگر اساتذہ کرام طلباء سول سائٹی و دیگر مکتبہ فکر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ملک بھر کی طرح صحبت پور میں بھی 71ویں جشن آزادی کے موقع پر تقریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سابق نگران وزیراعظم حاجی ہزار خان کھوسہ و ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغا شیر زمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب اللہ پندرانی نے پرچم کشائی کی ،ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرخ میں بھی یوم آزادی جوش جذبہ کے تحت منائی گئی ۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک موٹر سائکل ریلی نکالی گئی بعد اذاں تحریک انصاف کے دفتر میں ایک تقریب منعقد کیا گیا جس سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالفتاح رند جنرل سیکڑی فیض الل? محمد حسنی محمد ملوک بلوچ محمد نور رند محمد یونس چھٹہ عمران رند دیگر نے خطاب کیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول چینہ زیارت میں 14اگست کے دن چینہ زیارت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک رنگارنگ اورپروقارپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے مہما ن خصوصی کمشنر سبی ڈویژن محمد ایازمندوخیل تھے ۔

پروگرام میں ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی ،ڈی پی او اسرار احمد عمرانی ،اسسٹنٹ کمشنر احسان انور ڈی ای او محمد اسلم ،تحصیلدار نور احمد ،حاجی عبدالکریم پانیزئی ،حاجی بختیار خان ،مولوی محمد سلیم ،مولوی عبدالقدیر اور بڑی تعداد میں قبائلی معتبرین نے شرکت کی ،قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت میں 14اگست کے دن پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او زیارت اسرار احمد عمرانی ،اسسٹنٹ کمشنر زیارت احسان انور،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی منظور احمد ضلعی آفیسران اور بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے،یوم آزادی کی مناسبت سے ریسٹ ہاؤس پشین میں تقریب کا انعقاد ،فٹبال ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ کھیلاگیا ۔

صوبہ بھر کی طرح لورالائی میں بھی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا سب سے بڑی تقریب ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے احاطہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی تھے ۔

تقریب میں کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس کرنل عامر مختیار ،ڈی آئی جی پولیس نثار احمد ،ڈپٹی کمشنر لورالائی عمران ابراہیم ،ضلعی پولیس آفیسر برکت علی کھوسہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ریوینو رحمت اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر بوری فیاض علی ،ڈویژنل ڈائریکٹرب محکمہ تعلیم ملا محمد عمرانی ،ڈپٹی دائریکٹر زراعت نور محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید تنویر اختر ،ڈویژنل ڈائریکٹر آئی ٹی عبدلرازق مندوخیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امیر شاہ بخاری اور دیگر ڈویژنل و ضلعی آفیسران کے علاوہ بوائز و گرلزا سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات اورقبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرقومی پرچم لہرایا گیا، ایف سی پبلک سکول دکی میں جشن آ زادی کی منا سبت سے پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔پرچم کشائی ایف سی84ونگ کے کمانڈر کرنل محمد عاقب اور لیفٹیننٹ کرنل شاہ نواز نے کی۔



اس موقع پر قومی پرچم کو ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد ایف سی سکول میں جشن ازادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں اساتذہ ،والدین سمیت طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بلکہ طلبا وطالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے اور تقاریر پیش کئے ،ہرنائی میں بھی جشن ازادی کی تقریب جوش وجذبے کیساتھ میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔

جشن ازادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن جاموٹ نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس موقع پر چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالرزاق ترین،ایس۔پی علی نواز،ایس ایچ او امیر محمد و دیگر افسران بھی موجود تھے،

سکندر آباد سوراب یوم آزادی کے موقع پر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی پرچم کشائی کی تقریب میں سرکاری آفسران قبائلی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر پولیس کی چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر ایف سی لیویز کی دستے بھی موجود تھے۔

مستونگ میں بھی 71ویں جشن آزادی قومی جوش وجزبے کیساتھ منایاگیا اس سلسلے میں 13اور14اگست کی شب ڈی سی آفس میں شاندارآتش بازی اور مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی گئی شہدا قبرستان کانک میں فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھانے کا تقریب منعقد کیا۔



گیاجس میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار.نوابزادہ جمال رئیسانی.سردارنوراحمد بنگلزئی میرفریدرئیسانی سمیت سینکڑوں قبائلی وسیاسی شخصیات کی شہید کے قبر پر حاضری پھول چڑائے سلامی پیش کی اورشہدا درینگڑھ کیلئے دعاکیاگیا ۔

یوم آزادی کی مناسبت سیڈپٹی کمشنر قائم لاشاری ضلعی پولیس آفیسر محمدایوب اچکزئی اسسٹنٹ کمشنرسہیل احمداسسٹنٹ کمشنرکردگاپ وکیل احمد کاکڑڈی ای او محمدجان رضا ودیگر انتظامی آفیسران نے شاہی باغ کمپلیکس میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہداء لیویزوپولیس مستونگ پرسلامی دی

دری اثنا ایف سی چلتن رائیفلز 86ونگ کے زیر اہتمام ایف سی کیمپ میں کرنل حشام خان سابق سینیٹر جے یو آئی مفتی عبدالستار سردارشازمان خان علیزئی سرداراسدشاہوانی زمینداررہنماحاجی عزیز شاہوانی سردارقیوم شاہوانی ودیگر سیاسی وقبائلی شخصیات نے پرچم کشائی کی اوریوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی ۔

اسکیعلاوہ کیڈٹ کالج مستونگ میں بھی پرنسپل میرغلام حسین سرپررہ وائس پرنسپل جمیل الرحمن پروفیسرمحمد یسین ودیگر کی قیادت میں پرچم کشائی کی گئی دری اثناء مختلف سکولوں کے طلباوطالبات نے کیڈٹ کالج اور ایلمنٹری کالج مستونگ میں قومی ترانے ٹیبلو تقاریر اور خاکے پیش کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کیئے پروگراموں کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیئے گئے یاد رہے کہ سانحہ 13جولائی کی شہداء کی یاد میں جشن آزادی کی تقاریب سادگی سے منائی گئی۔