|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2018

خضدار : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کو میں عبادت جان کر کرونگا خضدار بلوچستان کا دوسر ا بڑا شہر ہے لیکن اس شہر کے مستقبل کے لئے کوئی پلان نہیں کیا گیا ہے ۔

سابقہ ادوار میں کرو ڑو ں روپیہ اس شہر کے لئے لائے گئے لیکن اس طرح کا خطیر رقم کرپشن کمیشن کا شکار ہو ا خضدار میں انتہائی بنیادی ضرورتپانی جس کے بغیر انسانی زندگی نا ممکن ہے اس وقت یہاں پر 80فیصد افراد کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

اس شہر کے لئے پانی کے فراہمی کے مد میں کروڑوں روپیہ مختص ہوئے لیکن زمین پر اس طرح کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آتا ہے ہماری مائیں بہنیں آج بھی پانی کی برتن لیکر پانی کی حصول کے لئے در بدر پھر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار میر یونس عزیز زہری نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے ذریعہ ہمارے ھق میں فیصلہ دیدیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کو کوئی تبدیلی لا کر دکھائیں یہ تبدیلی تعلیم کے میدان میں ، صحت کے سہلوتوں کے فراہمی کا ہو مو صوالات کا ہو یقینی طور عوام کو ہم سے اس طرح کے تو قعات وابسطہ ہیں اور ہماری بھی جدو جہد ہے کہ عوام کو مایوس نہ کریں ان کی خدمت کریں ۔

جمعیت علماء اسلام گرچہ اپوزیشن کے بینچوں پر لیکن ہم حکومت بلوچستان کو ہر طرح سے مجبو ر کر یں گے کہ وہ ہمیں ترقی کے مد میں جائز فنڈز فراہم کرے اگر حکومت بلوچستان سابقہ حکومتوں کی طرح اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی تو ہم اسمبلی اور اسمبلی سے باہر اس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے اور اپنی پوری کارکردگی کو عوام کے سامنے لائیں گے اور کوئی بھی چیز اپنے لوگوں سے مخفی نہیں رکھیں گے کیونکہ احتساب و رہنمائی کا بہترین ادارہ عوام کا ادارہ ہوتا ہے