|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2018

کوئٹہ: ملکی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس طاہرہ صفدر نے حلف اٹھالیا۔تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے طاہرہ صفدر سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف لیا۔

تقریب حلف برادری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، عدالت عالیہ کے جج صاحبان اور سینئر وکلا بھی موجود تھے۔جسٹس طاہرہ صفدر نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو بلوچستان میں پہلی خاتون سول جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔جسٹس طاہرہ صفدر وہ 7 ستمبر 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جج بنی تھیں اورسابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کی سنیئر ترین جج تھیں ۔ جسٹس محمد نور مسکانزئی کی ریٹائرڈ کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے انہیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزد کیا جس کی صدرمملکت نے بھی منظوری دی ۔ 

آج انہوں نے بلوچستان کی18ویں چیف جسٹس بلو چستان ہا ئی کو رٹ سے حلف اٹھالیا۔ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر15اکتوبر 1957ء کو کوئٹہ میں پیدا ہو ئیں ۔ابتدائی تعلیم کو ئٹہ سے حاصل کی جبکہ بلو چستان یو نیورسٹی سے اردو لٹریچر میں ما سٹر اور1980میں یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

22اپریل1982ء کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان پا س کر نے کے بعد بطور سول جج کیرئیر کا آغاز کیابلکہ29جون 1987ء کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر سنیئر سول جج بنیں۔بعد ازاں 27فروری1991کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور یکم مارچ1996ء کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی۔ 

22 اکتوبر 1998 کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدربطور رکن بلوچستان سروس ٹربیونل تعینات ہوئیں، وہ 10 جولائی2009 کوچےئرپرسن بلوچستان سروس ٹربیونل تعینات ہوئیں جس کے بعد 7 ستمبر2009 کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر عدالت عالیہ بلوچستان میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں ۔چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 11 مئی2011 کو مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔

بحیثیت جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس طاہرہ صفدر نے تقرری سے اب تک 157 آئینی درخواستوں کی سماعت کی ہے ۔22نومبر2013ء کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدرسابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سما عت کر نے والی تین رکنی بنچ کا حصہ بنی۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو امتیاز حاصل ہے کہ جن جن عہدوں پر انہوں نے کام کیا ہے وہ ان عہدوں پر کام کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہیں۔جسٹس طاہرہ صفدر کے چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہوگئے ہیں۔