قلات : قلات محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں میں سالوں سے بھر تیاں نہیں کی گئی سینکڑوں پوسٹیں خالی ہو نے سے دفتری امور میں مشکلات کا سامنا سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گاری کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔
پوسٹیں خالی ہو نے کے باوجود ان پر بھر تیاں نہ کر نا تعلیم یافتہ نوجوان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں قلات میں محکمہ ریونیو اور دیگر سرکاری محکموں میں بڑی تعداد میں اسامیاں خالی ہیں اور محکمہ ریونیو میں گزشتہ کئی سالوں سے بھر تیاں نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے دفتری امور بھی نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں۔
قلات کے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ مختلف محکوموں میں بڑی تعداد میں پوسٹوں کا خالی ہو نا نوجوان دشمنی کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریو نیوں میں بھر تیا ں نہیں کی گئی ہیں اور محکمہ ہو کئی پوسٹیں خالی ہیں ۔
ان خالی پوسٹوں پر بھرتیاں کر کے بے روز گاری میں کمی لائی جاسکتی ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ بلوچستان میں مختلف محکموں میں مو جود خالی اسا میوں کو پر کر کے بے روز گاری کے خاتمے کے لیئے اقدامات کریں ۔
قلات محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں میں سالوں سے آسامیاں خالی، سرکاری امورٹھپ
وقتِ اشاعت : September 3 – 2018