کوئٹہ: ایف سی نے مستونگ سے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق مستونگ میں فرنٹیئر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں سے سات عدد دستی بم، سات عدد فیوز اور پرائماکارڈ برآمد کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
برآمد ہونیوالا اسلحہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں یوم دفاع کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے گنڈوئی نالے کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 30 کلو بارود،ہینڈ گرینیڈ،بارودی سرنگیں آر پی جی فیوز،دیسی ساختہ بم ،ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس ،ڈیٹونیٹرز اور مختلف ہتھیاروں کے سینکڑوں راونڈز برآمد کرلئے ،برآمد شدہ مواد یوم دفاع کے موقع پر تخریب کاری کی کاروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا مزید کاروائی جاری ہے
مستونگ ایف سی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد
![]()
وقتِ اشاعت : September 5 – 2018