قلات : جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان اور یونین کونسل گزگ کے ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا محمد قاسم لہڑی نے کہا ہیکہ لیویز ایک قبائلی فورس ہے اور اس کی وجہ سے نوے فیصد علاقے میں امن قائم ہیں اس سے پولیس میں ضم کرنے سے بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا ۔
اس کی ہم بھر پور مخالفت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیویز کو پہلے بھی پو لیس میں ضم کیا گیا جسکا فائدہ کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ اس کے برعکس دہی علاقوں میں امن امان کا مسئلہ مزید خراب ہو گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ لیویز پر بلوچستان کی عوام بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور اور لیویز فورس کی وجہ سے ان علاقوں میں امن و امان کا کوئی بھی مسئلہ نہیں ہیں اگر حکومت لیویز کو پولیس میں ضم کر نے کی کوشش کریگی تو ہم یہی سمجھیں گے کہ حکومت اور انتظامیہ پر امن ماحول کو خو د بخود خراب کر نا چاہتی ہیں ۔
جسکی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اور اس کی مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ لیویز کی کوششوں سے کئی بار قبائلی تنازعات بھی حل ہو چکے ہیں ہم وزیر آعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لیویز کو پولیس میں ضم کر نے سے روکیں۔
قیام امن میں لیویز کا کلیدی کردار ہے ،جمعیت
وقتِ اشاعت : September 6 – 2018