|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2018

قلات : قلات میں زمیندار کسان اتحاد کے زیر اہتمام کیسکو کے ظلم زیادتیوں اور بیرون ملک سے سبزیاں اور پھل درآمد کرنے کے خلاف زمینداروں کا شدید احتجاج۔ کیسکو کے ہاتھو ں زمیندار پہلے سے کروڑوں روپے کے مقروض تھے رہی سہی کسر حکومت نے ایران افغانستان اور چائنا سے پھل اور سبزیاں در آمد کر کے پوری کی ہے ۔

کیسکو اور حکومت زمینداروں کی معاشی قتل کررہیں ہیں اگر احکومت نے دیگر ممالک سے پھل اور سبزیوں کی درآمد نہیں روکی تو بلوچستان کے زمیندار سخت احتجا ج کرنے پر مجبور ہو نگے ۔

ان خیالات کا اظہار زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمد زئی نے زمیندار کسان اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

احتجاجی جلسہ سے حاجی محمد نواز زہری غلام رسول سناڑی عبدالواحد پندرانی رئیس منظور احمد مغل حاجی عنایت اللہ ہارونی عبدالغنی رئیسانی حاجی عبدالعزیز رئیسانی محمد اکبر پندرانی ملک محمد یوسف مغل حاجی عبدالوہاب عبدالحفیظ عمرانی ڈاکٹر محمد آصف نورزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے زمیندار بری طرح متاثر ہو رہی ہیں دوسری جانب حکومت نے ایران افغانستان چائنا اور دیگر ممالک سے ٹماٹر پیاز سیب اور دیگر پھل اور سبزیاں درآمد کرکے زمینداروں کا معاشی قتل عام کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا بلوچستان میں سال بھر ٹماٹر پیدا ہو تی ہیں مگر ٹماٹر درآمد کیا جارہا ہیں جوکہ قابل مذمت ہیں اور غریب زمینداروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہیں اگر ہمسایہ ممالک سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمد نہیں روکی گئی تو زمیندار کسان اتحاد بھر پور احتجاج کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ زمیندار کسان اتحاد حکومتی اور حزب اختلاف کے نمائیندوں سے ملاقات کرکے ان مسائل کی نشاندھی کریگی اور مرکز اور صوبے میں عوامی نمائیندوں سے اپیل کرینگے کہ و ہ اسمبلیوں میں قانون سازی کرکے ان کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے زمینداروں کی تحفظات موجود ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سی پیک سڑک اور دیگر مواصلات کے لیئے زمینداروں کے زمینوں کے لیئے معاوضہ قابل قبول دیئے جائیں ورگر نہ زمیندار اپنے حق کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔