|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2018

اسلام آباد : ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پیر کو چین کے سفیر جنگ یاؤ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی ہے جو ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں او ردونو ں دوست ممالک ہر کڑے وقت میں ایک دوسر ے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان خارجہ پالیسی چین کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطہ کیلئے گیم چیلنجز کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے سے خطہ میں معاشی سر گرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روز گار کے موقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کی تر قی دنیا میں ایک مثال ہے۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی و سماجی تر قی میں چین کی گہری دلچسپی کو سر اہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے غربت، ناخواندگی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لیے تر جیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے چین جیسے بااعتماد اور مخلص دوست ممالک کا تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی تر قی اور خوشحالی کا مشترکہ ویڑن رکھتے ہیں اور سی پیک اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ اس کی تعمیر و ترقی چین کی تر جیحات میں شامل ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے بلوچستان میں چین کے تعاون سے کئی تر قیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو پاکستا ن میں ٹیکنالوجی،، توانائی کے متبادل ذرائع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو چین کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔