بیلہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و قائد سردار اختر جان مینگل کی بیلہ آمد مینگل ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان اور مختلف وفود سے ملاقاتیں علاقے کے مسائل سمیت سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و قائد رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل بدھ کی صبح بیلہ پہنچے جہاں مینگل ہاؤس میں بی این پی کے رہنماؤں غلام سرور جمعہ رونجھو،عاصم کاظم ایڈوکیٹ رونجھو، اشرف بیزان بلوچ،اورنگ زیب مینگل،جان محمد رونجھو،پیپلز پارٹی کے رہنماء ضلعی انفارمیشن سیکریٹری یوسف راہی،اقبال قمر،مشتاق گلاب ،کامرلیڈ عمرسیاں ودیگر نے ملاقات کیں ۔
رکن قومی اسمبلی سرادر اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لےئے جدو جہد کی ہے ہمیں وزارتوں کا شوق نہیں ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لےئے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اورمذید کریں گے ۔
سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے وفاق میں لسبیلہ کے عوام کے مسائل کو اولین ترجہی دی ہے اور نوجوانوں کے روز گار کی فراہمی کے لےئے بھی بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی بجلی کی میں ٹرالنمشین لائن زراعت کی تقویت زمینداروں کے مسائل اور بلوچستان کانسٹیبلری بی سی کے نوجوانوں کی مشکلات اور دیگر اہم علاقائی مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ لسبیلہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر ان کے مسائل کے لےئے بھر پور کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے نوجوان کو لسبیلہ میں تعنیات کرنے کے لےئے اقدام کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اور یہاں کے عوام کی ماسیوں کے ازالے کے لےئے کوشش کریں گے اور اقتدار کا حصول ہم نے کبھی بھی اپنی سیاست کا مقصد نہیں سمجھا انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے کسی بھی صورت میں رابطہ ختم نہ کریں جبکہ عوام سے رابطوں میں رہیں اور پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کے لےئے ہی پراگرامز ترتیب دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد متوسط طبقات کے حقوق اور ان کے حقو ق کا بھر پور تحفظ کے لےئے ہے جو مرتے دم تک جاری رہے گا رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل بعد ازاں کراچی کے لےئے روانہ ہو گئے بی این پی کے رہنماء جمیل احمد گچکی بھی ان کے ہمراہ تھے
وزارتوں کا شوق نہیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ، اختر مینگل
وقتِ اشاعت : September 13 – 2018