|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2018

خضدار : بولان مائننگ انٹر پرائزز (بی ایم ای ) کی جانب سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجوں سمیت فیروزآباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 400 کے قریب مستحق طلباء و طالبات میں اسکالر کی رقم تقسیم کی گئی ،اسکالر شپ تقسیم کرنے کی ۔

ایک تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گنگو فیروز آباد میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد زکریا شاہوانی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات ڈویژن منیر احمد ساسولی ،بولان مائننگ انٹرپرائزز کے منیجر نصیر احمد شاہوانی ،ایڈمن آفسر شاکر احمد،ہیڈ ماسٹر ہائی سکول گنگو محمد اکبر مینگل شامل تھے ۔

تقریب کے آغاز میں بی این ای کے منیجر نصیر احمد شاہوانی اور ایڈمن آفسر شاکر احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بولان مائننگ انٹر پرائزز خضدار فیروز آباد سے تعلق رکھنے والے مستحق طلباء کی تعلیمی استعداد بڑھانے کی خاطر ان میں اسکالر کی رقم تقسیم کر رہی ہے ۔

اس کے علاوہ سوشل سیکٹر میں بھی وقتاً فوقتاً عوام کی فلاح کے لئے کام کر تے رہے ہیں بوائز ہائی سکول گنگو کے علاوہ فیروز آباد کے گرلز اور بوائز سکولوں اور یہاں سے تعلق رکھنے والے ان طلباء و طالبات میں اسکالر تقسیم کی جا رہی ہیں جو بوائز یا گرلز ڈگری کالج خضدار میں زیر تعلیم ہیں۔

مجموعی طور پر چار سو سے زیادہ طلباء و طالبات کو اسکالر شب کی رقم تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد زکریا شاہوانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن منیر احمد ساسولی ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گنگو محمد اکبر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے بی ایم ای کی جانب سے مستحق طلباء کو اسکالر دینے کی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ اور نیم سرکاری ادارے اسی طرح طلباء کی مدد کریں تو جو طلباء معاشی بد حالی و غربت کی وجہ سے اپنی تعلیمی تسلسل جاری نہیں رکھ سکتے ۔

انہیں بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد مل جائے گی اور معاشرے پر بھی اس عمل کے مثبت اثرات پڑئینگے ،بوائز ہائی سکول گنگو کے طلباء کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی بولان مائننگ انٹر پرائزز کی جانب سے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گنگو محمد اکبر کی کوششوں سے ہمیں کاپی ،قلم ،اسپورٹس کا سامان سمیت مختلف مدعات میں تعاون رہا ہے ۔

اب اسکالر شپ پروگرام سے ہمارے کافی مسائل حل ہونگے بی ایم ای کی جانب سے اسکالر شپ ملنے کی وجہ سے ہم میں یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ ہم اپنی تعلیمی تسلسل جاری رکھنے میں کامیاب ہونگے اس موقع پر بولان مائننگ انٹرپرائزز کے محمد ادریس گنگو ،بوائز ہائی سکول گنگو کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے