خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر و ضلع خضدار کے امیر مولاناقمر الدین نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی استحکام کے لئے جمعیت علماء اسلام کی جدو جہد سنہری الفاظ کے ساتھ لکھا جا چکا ہے ۔
پاکستان کی استحکام نظریہ پاکستان کی استحکام میں مضمر ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا ایک آزادخود مختار ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام کے لئے بر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں قربانی کی تاریخ ر قم کی تھی ان لوگوں کی ارواح کو اس صورت میں تسکین پہنچائی جاسکتی ہے جب ملک میں اسلام کا نظام ملک میں نافذ کیا جائے ۔
جہالاوان ایک تاریخی سر زمین ہے وڈھ میں نورا مینگل اس کے ساتھیوں دیگر مجاہدین نے قابض بر طانیہ کے خلاف گوریلا جنگ میں جان کی بازی لڑا دی وڈھ کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس سر زمین کو علماء ہند نے تحریک آزادئی ہند میں بطور مرکز استعمال کیا یہ سر زمین بہادروں کی سر زمین ہے ۔
ہمیں اپنی اس تاریخ پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار مولانا قمر الدین نے جامعہ مسجد وڈھ میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا عبد الکبیر مینگل ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل و دیگر رہنما موجود تھے ۔
مولانا قمر الدین نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک میں اسلام کے نظام چاہتے ہیں جبکہ اس بر خلاف ملک میں بعض قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
یہ ملک ہمیشہ مغربی دنیا اور امریکہ کے کاسہ لیس رہے ہیں انہی کے اشارے پر یہاں کی روایات کو پامال کیا اب بھی جو نیا پاکستان بنانے کا شور ہے اس مقصد بھی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹاناہے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے ہزاروں دینی مدارس ان مدارس میں پڑہنے اور پڑہانے والے لاکھوں علماء کرام اس ملک کے نظریاتی اور جغر افیائی سر حدوں کی حفاظت کے لئے چوکیدار کا کردار ادا کررہے ہیں ۔
قادیانی ہمارے خاتم الرسول کے دشمن کے ہیں اس گروہ کو کبھی اپنے عزائم میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے اگر نئی حکومت ایسی کو بے وقوفی کیا اسلامی آئین کے دفعات کو چھیڑنے کی کوشش کی غلطی کی تو ہم پاکستان کی سر زمین کو ان کے اور ان کے چاہنے والوں کا قبرستان بنادیں گے
نور ا مینگل کو خراج عقیدت ،پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،مولانا قمر الدین
وقتِ اشاعت : September 13 – 2018