کوئٹہ: وزیرآعظم پاکستان کے سرسبزوشاداب پروگرام کے تحت آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایت پر ایف سی بلوچستان کے مختلف یونٹو ں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے کی مرکزی تقریب ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور میں منعقد کی گئی جس میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے پودا لگا کر بلوچستان بھرمیں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اس موقع پر دعا کی گئی کہ ان پودوں کی طرح پاکستان ہمیشہ سرسبز اور شاداب رہے ۔ سرسبزو شاداب پاکستان مہم کے تحت فرنٹیئر کور کا ہر سپاہی ماحول میں ہریالی اور تازگی کی فضاء کو پر وان چڑھانے کے لیئے ایک پو دا لگائے گا۔
اسی سلسلے میں فرنٹیئر کور کے تمام ہیڈکوارٹرز اور ونگ ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام سادہ اور پروقار رتقاریب منعقد کیئے گئے جس میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے سرسبزوشاداب پاکستان پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 52ہزار سے زائد چھوٹے بڑے پودے لگائے اور رواں سال کے اخر تک 2لاکھ سے زائد پودوں کی شجر کاری کا عمل تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
ان تقاریب میں مقررین نے سرسبز وشاداب پاکستان پروگرام پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت روئے ارض کی زندگی اور شادابی کی علامت ہے۔ شجر کاری ہوا کی آلودگ کے خاتمے ،زمین کی خوبصورتی اور اقتصادی فوائد کے علاوہ باعث اجر و ثواب بھی ہے لہذا بطور شہری ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے تاکہ آنے والی نسلوں کو سرسبز وشاداب پاکستان دے سکیں ۔
غازہ بندسکاؤٹس بلیلی میں ایف سی کے زیر اہتمام ایک سپاہی ایک درخت مہم کا آغازکمانڈنٹ غازہ بندسکاؤٹس کمانڈنٹ ربنوازخان اورکمانڈنٹ 80ونگ کرنل وقاراحمداوردیگر نے کی ،اس موقع پر ایف سی کمانڈنٹ ربنوازخان اورکرنل وقارحمدنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایف سی چارنئے درخت لگاکر سرسبزپاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
کیونکہ درخت ماحول کو صاف ستھرا،خوشگواربنانے،اورآکسیجن کی فراہمی کاایک قدرتی ذریعہ ہے ،بلوچستان میں طویل ترین خشک سالی ،پانی کی تیزی سے گرتی ہوئی سطح اورقدرتی بارشوں کی قلت نے بلوچستان کو صحرامیں تبدیل کردیا ہیں، موجودہ حالات میں ملک کے ہرشہری کا فرض ہے کہ وہ سرسبزپاکستان اورسرسبزبلوچستان شجرکاری مہم میں حصہ لے کر اپنی قومی ذ مہ داری پوری کریں۔
سرسبزوشاداب پروگرام کے تحت اُوچ گیس فیلڈ میں ایف سی67ونگ میں 3000پودے لگانے کا آغازکردیاگیا۔ایف سی 67ونگ کے کرنل محمدآصف رحمان نے اسکول کے بچوں کے ہمراہ ملکر ونگ میں سینکڑوں پودے لگاکرشجرکاری مہم کا آغازکردیا۔اس موقع پر کرنل محمدآصف رحمان نے کہا کہ درخت انسانی زندگی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
اس سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوتی ہے ۔درخت اُگاناسنت نبویﷺ ہے۔اوردرخت لگاناثواب بھی ہے۔ایف سی 67ونگ کے مختلف چیک پوسٹوں ، اسکولوں اور مختلف جگہوں میں 3000ہزارپودے لگائیں جائیں گے۔
اس حوالے سے کوہلو میں بھی ایف سی میوند رائفلز کی جانب سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈیئر امجد محمود نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔اس،موقع پر کمانڈنٹ میوند رائفلز امجد محمود نے کہا کہ ضلع بھر میں ایف سی میوند رائفلز کی جانب سے شجر کاری مہم کے تحت 7600پودے لگائے جائینگے۔
بریگیڈیئر امجد محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے کل کیلئے درختوں کا لگانا انتہائی ضروری ہے اور یہی ایک ذریعہ ہے جس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔
اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل فیصل فاروق اور ونگ کمانڈر کرنل عباس بھی موجود تھے۔سبی سکاوٹس کے جوان سبی ہیڈ کواٹر، شمال کیمپ 144ونگ سمیت ہر چیک پوسٹ پر پودے لگائیں گے ،کمانڈنٹ سبی سکاوٹس برگیڈئر ذوالفقار باجوہ، کرنل ضیاء اللہ ،ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی اور ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے ایف سی ہیڈ کواٹرسبی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔
ایف سی ہیڈ کواٹر سبی میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پرڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی اور ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انسانی زندگی میں درخت لگانا اتنا ہی ضروری ہے کہ جتنا انسان کے لئے سانس لینا ضروری ہے،صرف پودے لگانا شجرکاری نہیں ہے بلکہ اُنکی نشونما کرکے تناور درخت بنانا ہی اصل مقصد ہے۔
سبی کو سرسبز بنانے کیلئے ہرشہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پودے لگانے سے نہ صرف ماحول صاف رہتاہے بلکہ اس کی وجہ سے موسمی اثرات میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں انہوں نے کہا کہ شجرکاری کا مقصد صرف پودے لگانا نہیں ہے۔
بلکہ ان کی حفاظت اور نشوونما ء کر کے ان کو تناور درخت بنانا ہی اصل مقصد ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریا ہے۔
اس مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے اس موقع پر کمانڈنٹ سبی سکاوٹس نے بتایا کہ آج ایف سی سبی کے جوان شجرکاری مہم کے سلسلے میں8000پودے لگائیں گے جبکہ ایف سی نے اوچ میں بھی 20000ہزار پودے لگائے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی کے جوان سبی ہیڈ کواٹر، شمال کیمپ 144ونگ سمیت ہر چیک پوسٹ پر پودے لگائیں گے۔
اپنے سبی کو سر سبز بنانے کے لئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ چمن ایف سی ہیڈ کوارٹر میں کمانڈنٹ چمن سکاؤٹس کرنل محمد عثمان،کرنل خرم جاوید اور دیگرنے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پودا لگاکر افتتاح کردیا ۔
جس میں دیگر آفیسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ایک درخت لگانے سے ماحول کافی حد تک صاف ہوتا ہیں۔
جس کے باعث انسان بہترین فضاء میں سانس لیتے ہیں اور درخت زیادہ لگانے سے بارشوں کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں اور اب ہماری ہی وجہ سے بارشوں میں کمی ہوئی ہیں کیونکہ ہم درخت نہیں لگاتے بارشو ں کی کمی کے باعث زیرزمین پانی کی سطح مزید نیچے کی طرف گرگئے ہیں اور یہ بھی سروے کیاگیاہیں کہ اگر ہم نے بروقت درخت نہیں اگائے اور ان کی بہترین نگہداشت نہیں کیا۔
تو آنے والے وقتوں میں بلوچستان میں بھی کئی علاقوں کے عوام نقل مکانی کرنے پر مجبورہونگے انہوں نے مزیدکہاکہ عوام سے بھی ہمارا یہ مطالبہ ہیں کہ وہ اس مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں اور درخت اگائیں آئی جی ایف سی کی جانب سی 10 ہزار درخت لگائے جائینگے ۔
ایف سی کے زیر اہتمام بلوچستان میں شجرکاری مہم ،بلوچستان میں درخت نہیں لگائے گئے تو کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر جائیں گے،آئی جی ایف سی
وقتِ اشاعت : September 14 – 2018