خضدار : خضدار کے معروف کاروباری شخصیت بینک ہائیکروں کے ہاتھوں لوٹ گیا،جعل ساز نے ایک ہی جھٹکے میں کاروباری شخصیت کی بینک اکاونٹ سے تین لاکھ روپے ادھر سے ادھر کر دیا۔
جعل ساز نے خود کو ایک زمہ دار ادارے کا نمائندہ ظاہر کر کے شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاونٹس کے متعلق دریافت کیا،معلومات دینے پر آن لائن بینکنگ کے زریعے اکاونٹ پر ہاتھ صاف کر دیا،ارباب کا ارباب اختیار سے کاروائی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موبائل نمبرز 0336 4584954۔03311357603 سے معروف کاروباری شخصیت ارباب محمد نواز مینگل کو کال آئی کال کرنے والا خود کوایک ذمہ دار ادارے کا نمائندہ ظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی کوائف طلب کیئے جس میں قومی شناختی کارڈ نمبر سمیت دیگر کوائف بھی شامل تھے ۔
ارباب محمد نواز مینگل کے مطابق چونکہ کال کرنے والے نے خود کو ایک ذمہ دار قومی ادارے کے نام سے تعارف کروایا جسکی بنیاد پر میں نے اپنے تمام ذاتی کوائف بمعہ اپنا اکاؤنٹ نمبرز ومقامی برانچ الائیڈ بنک لمٹڈ خضدار برانچ بھی بتا دیا دن تین بجے مجھے بنک سے پیغام آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے مبلغ تین لاکھ روپے بذریعہ انٹر نیٹ موبائل بنکنگ نکالے گئے ہیں ۔
میں نے فوری طور پر مقامی بنک کے ذمہ داران کو اطلاع دینے کی کوشش کی لیکن مجھے رسپانس نہیں ملا یہ کالیں مختلف اوقات اور مختلف نمبروں سے ملک کے دیگر علاقوں سمیت خضدارکے شہریوں کو بھی کیئے گئے یقیناًیہ پہلا واقع نہیں ہوگا اس سے قبل بھی کئی لوگ اسطرح کے جعل سازوں سے لٹ چکے ہونگے ضرورت اس بات کی ہے کہ مذکورہ بنک کی مقامی برانچ اپنے ہیڈ آفس کو بلا تاخیر یہ شکایت درج کرواکر معلوم کرے کہ یہ رقم کس اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے اس طرح ان جعل سازوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی جعل ساز کسی سادہ لوح شہری کو نہ لوٹ سکیں۔
خضدارکاکاروباری شخص بینک ہائیکرو کے ہاتھوں لٹ گیا
وقتِ اشاعت : September 18 – 2018