|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2018

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا ہے کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے سے دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

ہم نے ماضی کی کوتاہیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے صوبے میں امن وامان کی بہتری کے لئے کام جاری ہے، قلعہ سیف اللہ اور پشین میں لیویز پر حملوں کی تحقیقات جار ی ہیں ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر میں قائم کنٹرول روم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ 8 ارب کی لاگت سے شروع کرنے جارہے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت لیویز کو کو جدید تربیت اور اسلحہ سمیت مختلف درجہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اس سلسلے میں پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے 10 ہزار سے زائد اہلکار جلوسوں کی سیکورٹی پر تعینات رہے ہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے ۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ اور پشین واقعات کی تحقیقات جاری ہیں،کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ عوام کی ضرورت ہے جس سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی گی