|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات اور سڑک حادثات سمیت مختلف واقعا ت میں دس افراد جاں بحق اوربیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علا قے اوستہ محمد میں مسلح افرا نے فا ئر نگ کر کے آ فتا ب نامی کو قتل کر دیا ۔فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ جعفر آباد ہی کے علا قے ڈ یر ہ اللہ یا ر کے قر یب گو ٹھ درا نی کے مقا م پر دو قبا ئل کے درمیا ن بار ہ افراد شد ید زخمی ہو گئے۔ زخمیو ں میں پا نچ کی حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔

ضلع لورالائی کے علاقے سرکی جنگل ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد سعید نامی شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔۔ادھر بولان کے تفریحی علاقے کجھوری میں پکنک مناتے ہوئے دو نوجوان عزیز اللہ اور رحمت اللہ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کا تعلق کوئٹہ سے تھا جن کی لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔

جعفرآباد کے علاقے گنداخہ کے قریب گوٹھ ولی محمد جمالی میں سات سالہ بچی سعدیہ جمالی کھیلتے ہوئے پانی کی تالاب میں گرکر جاں بحق ہوگئی ۔ضلع نصیر آباد کے علا قے گو ٹھ گلا ب خا ن میں گھر یلو نا چا قی کی بنا پر میو ہ خا ن نے ٹی ٹی پستو ل سے فا ئر نگ کر کے خودکشی کرلی ۔

دریں اثناء ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی کی رسی ٹوٹ گئی۔ ٹرالی کی زد میں آکر افغانستان کا رہائشی کانکن عبدالرحیم جاں بحق جبکہ دوسرا کانکن محمدبصیر زخمی ہوگیا۔ لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب تیزرفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات سالہ بچی جاں بحق اور تین افرا دماریب خان ،منظور احمد اورفرید خان زخمی ہوگئے۔

قلعہ سیف اللہ میں جنکشن چوک پر کار کی ٹکر سے محمد خان میرزئی جاں بحق ہوگیا۔ پشین کے علاقے یارو کے قریب گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

خاران کے علاقے برشونکی میں نوشکی سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کیلئے آنے والا موٹر سائیکل سوار حاجی جمعہ خان بادینی موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

خاران ہی کے علاقے سورانی میں تربت سے خاران جانے والی کوچ الٹنے سے نو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا تعلق تربت سے بتایا جاتا ہے جو تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے خاران جارہے تھے۔