|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2018

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر عرفان گنگو نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ 1976سے لے کر آج تک بولان مائننگ انٹر پرائزز(BME)فیروز آباد سے ماہانہ اربوں روپے معدنیات نکال رہا ہیں۔

مگر فیروز آباد کے عوام اور بے روزگار نوجوانوں کو مزدوری تک نہیں مل رہا اور انہوں نے کہا بی ایم ای اور فیروز آباد عوام کے ساتھ لیز کے دوران میں معاہدہ میں باقاعدہ طور پر یہ طے ہو ا ہے کہ بی ایم ای آمدنی کا دس فیصد علاقے کے عوام کی تعلیم و صحت فلاح بہبود پر خرچ کرنے کا مجاز ہوگا۔

مگر آج تک فیروز آباد کے عوام ان تمام سہولیات سے یکسر محروم ہیں اور نظر انداز ہوتے آرہے ہیں ۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم ای کی فیروز آباد کے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا نوٹس لے کر فیروزآبادکے غریب عوام کے حقوق پر گزشتہ چالیس سالوں سے ڈاکہ ڈالنے والوں کو کھٹرے میں لاکر عوام کو انصاف دلائیں۔

انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیروز آباد کی غریب عوام کی آواز بھی قومی اسمبلی میں اٹھا کر بی ایم ای کی سمرات سے محروم عوام کی داد رسی کریں۔