|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2018

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون جناب اسد اللہ کاکڑ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کہزاد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ۔

جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا ،احمد علی کہزاد اور مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف محمد حفیظ نامی لاپتہ جیولر کے قتل کا مقدمہ درج ہے مذکورہ لاپتہ جیولرز محمد حفیظ کی لاش مری آباد میں خالی پلاٹ سے برآمد کرلی گئی تھی ۔

جس کے بعد مقتول کے ورثاء نے احمد علی کہزاد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا اس سلسلے میں سی آئی اے پولیس نے پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ احمد علی کہزاد سمیت دوملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے تھے تاہم احمد علی کہزاد نے عدالت میں درخواست قبل از گرفتاری دائر کی تھی جیسے گزشتہ روز خارج کردیا گیا۔

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کے بعد احمد علی کہزاد کو حراست میں لے لیاگیاہے یاد رہے کہ احمد علی کہزاد عام انتخابات میں غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26سے کامیاب قرار پائے تھے تاہم ان کے خلاف افغان شہری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھابلکہ وہ مذکورہ مقدمے میں بھی نامزد تھے ۔