گوادر: بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کی کا ر کر دگی دکھانے والے بلوچی زبان کے معروف سروز نگار نا کو عمر بلوچ انتقال کر گئے ۔
سروز نگارناکو عمر بلوچ کو بلوچی سروز کے فن میں اہم مقام حاصل رہا ہے یوں کہئے کہ سرو ز نگاری میں ان کا بلوچستان میں شاید کو ئی عمصر ملے ۔ناکوعمر بلوچ کو سروز نگاری کے فن میں اتنا عبور حاصل تھا کہ وہ بیک وقت سروز میں سے کئی ساز مر تب کر کے چھیڑ دیتے تھے اس غیر معمولی فن کی وجہ سے ان کو سروز کے ساز کا بادشاہ بھی کہا جاتا تھا ۔
نا کوعمر بلوچ نے نہ صرف اپنے فن کا مظاہر ہ ملکی سطح پر کیا بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے فن کا شاندار مظاہر ہ کر چکے ہیں عمر بلوچ نے اپنے سروز کے فن کا مظاہرہ کئی یو رپی ممالک میں بھی کیا۔ناکو عمر نے جن ممالک میں اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اس میں سو ئیڈ ن، جرمنی اور فرانس وغیر ہ شامل ہیں ۔
ناکوعمر بلوچ نے پورپی ممالک میں سروز اور ساز کے ایک بین الاقوامی مقابلہ میں بھی حصہ لیا جس میں انہوں نے ایک معروف انڈ ین مو سیقار او ر ساز نگار کے مقابلے میں یہ مقابلہ جیت لیا۔سروز نگار ناکو عمر بلوچ کا تعلق گوادر شہر کے قصبے سر بندن سے تھا وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے کراچی میں علاج کر انے کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے میں انتقال کر گئے ۔ ناکو عمر بلوچ کی رحلت کی وجہ سے بلوچی سروزو ساز کی دنیا ایک مقبول اور غیر معمولی فنکار سے محروم ہوگئی ہے ۔
بلوچی زبان کے معروف سرونزنگار عمر بلوچ انتقال کر گئے
وقتِ اشاعت : September 27 – 2018