|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2018

قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے صوبائی صدر پرنس یحییٰ جان احمدزئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ بیس سالوں سے کرپشن عروج پر ہے ۔

موجود صوبائی حکومت کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرے اور لاکھوں بے روز گار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے قائد بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے قائد پرنس محی الدین بلوچ کو اگر بلوچستان کا گورنر بناناہے تو انہیں اختیارات بھی دیا جائے بلوچ رابطہ رابطہ اتفاق تحریک برات بلوچ قوم کے اتحاد و اتفاق کے لیئے جدوجہد کررہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں شاہی دربار قلات میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر برات کے رہنماء حاجی بشیر احمد مینگل بھی موجود تھے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے صوبائی صدر پرنس یحی جان احمدزئی بلوچ نے کہا ہیکہ موجودہ صوبائی حکومت سے عوام کی کافی امیدیں وابستہ ہیں اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں عوام ترقی چاہتی ہیں کیونکہ گزشتہ بیس سالوں سے بلوچستان میں ہو نے والی کرپشن سے عوام اور خصوصاََ نوجوان مایوس ہو چکے ہیں ۔

ترقی کا حال قلات شہر کی خستہ حال سڑکوں سے لگائی جاسکتی ہے کہ کتنی ترقی ہوئی ہے قلات بلوچستان کا تاریخی شہر ہے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں کرپشن اور اقرباء پروری کے باعث ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں موجودہ حکومت نے علان کیا تھا کہ وہ عوامی ترقی کے لیئے کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربرا ہ پرنس محی الدین بلوچ کو گورنر بلوچستان بنانا ہے تو انہیں مکمل اختیارات بھی دی جائے تاکہ وہ عوام کے لیئے کچھ کر سکے اختیارات کے بغیر گورنر شپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے پلیٹ فارم پر بلوچ قوم کے اتحاد و اتفاق کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان سمیت پورے ملک میں بلوچق قوم سے رابطہ کیا گیا ہے اور بلوچوں نے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے کاوشوں کو سراہا ہے اور قائد برات پرنس محی الدین بلوچ کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں اور وہ آئیندہ چند دنوں میں قلات سمیت دیگر علاقوں کا دور کرکے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے کارکنوں سے ملاقات کرینگے۔