خضدار: حلقہ پی بی 40 خضدارتین سے آزاد امیدوار میر ندیم رشید خدرانی نے ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن مبینہ طور پرجانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے،مخالف امیدوار کے ایماپرمجھے الاٹ شدہ نشان ہتھوڑا کو تبدیل کر کے بندوق الاٹ کر دی گئی جبکہ میں نے پوسٹروں کی چھپائی پر لاکھوں روپے خرچ کیا اب الیکشن قریب ہے نشان کو تبدیل کر کے میرے وٹروں کو مایوس کر دیا گیا اس لئے میں احتجاجا انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حلقہ پی بی 40 وڈھ سے آزاد امیدوار میر ندیم رشید خدرانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں حلقہ پی بی 40وڈھ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائی،جب نشانات الاٹ ہوئے تو مجھے انتخابی نشان ہتھوڑا الا ٹ کر دیا گیا ۔
اور اس وقت کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا میں نے لاکھوں روپے کے پوسٹرز،بینرز اور بنوائے اور انتخابی مہم شروع کر دی میری یقینی کامیابی کو دیکھ کر میرے مخالفین اپنی شکست کو قریب دیکھ کر یہ بہانہ بناکر کیس دائر کیا کہ ہتھوڑااور کلہاڑی ایک دوسرے سے مشابحت رکھتے ہیں اس لئے ہتھوڑا کی نشان سے ہمیں نقصان کا اندیشہ ہے ۔
اور یوں الیکشن کمیشن کی جانبداری کی سبب اب جب الیکشن قریب ہے مہم بھی اختتامی دنوں میں داخل ہو چکا ہے اب میری انتخابی نشان کو تبدیل کرنا کہاں کا انصاف ہے ان نا انصافیوں کے خلاف بطور احتجاج میں انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر تا ہوں اور الیکشن کمیشن کے ان نا انصافیوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرونگا اور مخالفین پر بھی میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ میدان میں میرا مقابلہ کرتے مجھے خوشی ہوتی مگر انہوں نے انہوں نے سازش کر کے جیتنے کے لئے جس طریقہ کا انتخاب کیا وہ افسوسناک ہے۔
خضدار انتخابی نشان کی تبدیلی پر امیدار کا الیکشن سے بائیکارٹ کا اعلان
وقتِ اشاعت : September 30 – 2018