|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2018

کراچی: سعید آباد میں اندھی گولی سے جاں بحق ہونےوالی ننھی اقصیٰ کا قاتل پولیس اہلکار نکلا۔

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سعید آباد میں واقع اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی ننھی اقصیٰ کا قاتل پولیس اہلکار نکلا، کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم ویسٹ زون پولیس نے کیس پر دن رات محنت کی اور قاتل کو ڈھونڈ نکالا۔

تفتیشی افسر کے مطابق وسیم خان نامی اہلکار اتحاد ٹاون تھانے میں بطور کانسٹیبل تعینات ہے، اور مدد گار 15 میں دو پہر کے شفٹ میں ڈیوٹی کرتا ہے، ملزم کا گھر اسکول کے سامنے والی گلی میں ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وسیم اپنے گھر میں اسلحہ صاف کررہا تھا کہ اتقافیہ گولی چل گئی، اور ننھی اقصیٰ کی کمر میں جالگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے وسیم کو گرفتار کر کے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول اور دو راونڈ برآمد کرلئے ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔