|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2018

وڈھ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب میر مولانا قمرلدین نے کہا ہے کہ اتحاد ہر جگہ بنتے ہیں لیکن ان میں سچاہی ہو تو کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔

خضدار میں جنرل الیکشن ہو یا ضمنی الیکشن ہماری اتحاد بی این پی سے ہوئی تھی اور ابھی تک قائم ہے کچھ لوگ جو شاہد جماعت کے ساتھ نظریاتی تعلق نہیں رکھتے ہیں وہ لوگ اس عمل میں شامل ہونگے لیکن ہم نے جو اتحاد بی این پی کے ساتھ رمضان شریف ہوئی تھی وہ اللہ کے فضل سے قائم ودوائم ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کے نامزد امیدوار میر اکبر مینگل ہمارا امیدوار ہے ان کے کامیابی کے لیے ہمارے کارکنان دن رات محنت کریں ۔

ان خیلات کا ظہار جمعیت علماء سلام نائب ا میر مولانا قمرلدین وڈھ میں جماعت کے جنرل کونسل اور بی این پی و متحد مجلس عمل مشترکہ دفتر کے افتتاح سے خطا ب کرتے ہوئے کیااجلاس میں جمعیت علماء سلام تحصیل وڈھ کے امیر مولانا عبدالکبیر مینگل،مرکزی رہنما،جسٹس(ر) عبدلقادر مینگل، مولانا عنایتاللہ رودینی،حافظ حسین احمد، مولانا عبدلصبور مینگل، مولانا عبدالکریم سمیت مقامی علماء کرام نے شرکت کی ۔

مولانا قمرلدین کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ہمارے کارکناں جماعت کے اتحادی امیدوار کے کامیابی کے لیے گھر گھر پیغام پہنچائے ہم بی این پی سے جو اتحاد کیا ہے وہی ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اتحاد جب قائم ہوتی ہیں تو ان کے کامیابی کے لیے سب کو محنت کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے کارکناں پر کہیں سے کوئی شکایت نہیں ہوگی ہماری تاریخ رہی ہے کہ ہم جب کسی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی اور متحدہ مجلس عمل جن رہنماوں کے مشترکہ کارنرز میٹنگز کے ہمارے جو رہنما منتخب ہوئے تھے ان کو چاہیے کہ وہ گھر گھر پیغام عام کریں