|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2018

وڈھ: بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جیت بی این پی کی ہوگی ۔

مخالفین لاکھ پروپگنڈہ کریں 14اکتوبر کا سورج بی این پی کی جیت کی صورت میں سامنے آئیگا وڈھ کے عوام ضمنی الیکشن بی این پی ومتحدہ مجلس عمل اتحاد کے کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں انہوں نے کہا میر کبر مینگل بے داغ انسان ہے ان کامیابی سے وڈھ کے عوام کے مسائل حل ہونگے ۔

ان خیلات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز وڈھ مختلف علاقوں میں میر محمد کبر مینگل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں وڈھ کے عوام بی این پی کے امیدوار کے حق میں فیصلہ دیں جھالاوان کے عوام نے گھٹن حالات میں بی این پی کے لیے جو فیصلہ دیا ہے وہ قابل احترام ہے ۔

ہم سخت حالات میں یہاں کے عوام کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ہمراہ ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک اصولی جماعت ہے ہم بلوچستان و بلوچ قوم کے وسائل کی جنگ لڑرہے ہیں یہاں کے عوام نے قائد بلوچستان کے آواز پر ہمیشہ لبیک کہاہے انشاء اللہ اس بار بھی جیت ہماری ہوگی انہوں نے کہا کارکناں کو چایئے کہ وہ پارٹی کے میدوار کے لیے دن رات ایک کریں ۔