|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2018

ڈیرہ مرادجمالی: ضلع جھل مگسی کی بڑی تعداد میں خواتین نے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور زمینوں پر قبضہ کے خلاف پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی میں قرآن مجید اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ بلوچستان قومی شاہرہ کو بند کردیا۔

خواتین اور چھوٹے معصوم بچوں نیہاتھوب میں قرآن مجید اٹھا کر ظلم اور ناانصافیوں کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا بینظیر،بیگم خریدان،ماروی ،عزت بی بی کا کہنا تھا کہ ضلع جھل مگسی تحصیل میرپور میں مخالفین نے ہمارے دوافراد کو قتل کردیا اور الٹا لیویز نے ہمارے دو افراد کو گرفتار کر کے لے گئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے مخالفین کو بااثرافراد اور لیویز فورس کی پشت پناہی حاصل ہے مخالفین ہمارے آباؤاجداد کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں آج ہم مجبور ہوکرانصاف کے حصول کیلئے پریس کلب کے مظاہرہ کررہے ہیں مخالفین پولیس اور لیویز کی وردیوں میں آکر ہمارے گھروں پرحملہ کررہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ زمینوں سے بے دخل ہوجائیں بصورت دیگر مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی قتل کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں دو بھائیوں کو قتل کیا گیا اس کی ایف آئی آر بھی ابھی تک درج نہیں کی جارہی انہوں نے وزیراعظم. چیف جسٹس پاکستان آرمی چیف اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہماری نسل کشی کی روک تھام اور قاتلوں کوگرفتار کیا جائے۔