|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2018

کوئٹہ: کیچ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ مارا گیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ کیچ کے پاک ایران سرحدی علاقے مند میں گوبرد کے مقام پر پیش آیا جہاں گشت پر مامور ایف سی اہلکاروں پر گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ جھڑپ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت علیحدگی پسند تنظیم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے کارندے زبیر احمد ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،تین میگزین اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔حملہ آور کے دو ساتھی قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔