|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق دھماکا کوہلو کے نواحی علاقے سب تحصیل گرسنی کے کلی حاجی علی گل کے ایک گھر میں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ مال مویشی چراتے ہوئے پندرہ سالہ لڑکا زرخان کو راستے میں کھلونا نما بم ملا تھا جسے وہ اپنے گھر لے آیا تھا۔ گھر میں اس سے کھیلتے ہوئے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ زر خان، چھ سالہ عمر، دو خواتین نیک بی بی، مریم بی بی اور پچیس سالہ شیر باز زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی دی گئی۔ زخمیوں میں شامل دونوں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں مزید علاج کیلئے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیاگیا۔ لیویز نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔