|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2018

تربت: لیویزفورس کو اقدام قتل، ڈکیتی، روڈ بلاک اور منشیات فروشی میں مطلوب سزا یافتہ اشتہاری مجرم گرفتار ۔ لیویز فورس دشت نے نائب تحصیلدار دشت محمد امین کی سربراہی میں گزشتہ شام دشت بل نگور سے ایک اہم اشتہاری ملزم امجد ولد داد کریم سکنہ کہیرن بل نگورکو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔لیوز لک اپ تربت میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دشت عقیل مراد نے بتا یا کہ مجرم نے 2008میں ایس ایچ او لیاقت علی کو بل نگور میں فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی اس کے علاوہ یہ ایک عادی مجرم تھا جو مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے مجرم کو انسداد دہشت گردی تربت کی عدالت نے 2009میں ایس ایچ او لیاقت پر اقدام قتل کی کوشش سمیت ڈکتی، روڈ بلاک اور منشیات کے جرم میں 10سال کی سزا دی تھی انہوں نے بتایاکہ جس وقت مجرم کو گرفتار کیاگیا اس کے پاس دس کلو گرام چرس بھی تھا مجرم پر قانون کے تحت لیویز تھانہ تربت میں دفعات 17/3,225,224,353,186,147,148,149,324,اور7/ATCکے تحت مقدمات قائم تھے جن کے تحت انہیں اے ٹی سی تربت نے سال2009کو 10سال کی سزا سنائی تھی تب سے مجرم مفرور تھا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لیویز کی بہت بڑی کامیابی تھی اس سے علاقے میں منشیات فروشی، ڈکیتی، چوری اور سماجی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد امین ، جمعدار فضل اور لیویز اسٹاف بھی موجود تھا۔