|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2018

وڈھ: پی بی 40 وڈھ سے جمعیت علماء اسلام و بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اکبر مینگل نے کہا ہے انتخاباب میں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی تمام کو ششیں ناکام ہو نگیں ہمیں اپنی فتح کا اللہ کی مدد اور عوام کی تعاون سے یقین ہے جمعیت علماء اسلام و بی این پی ضلع خضدار کے دو بڑی جماعتیں ہیں دونوں جماعتیں کی بنیادیں عوام میں گہری ہیں ان دونوں جماعتوں نے اپنی تاریخ میں بلوچستان کے حقوق کے لئے تاریخی جدو جہد کی ہیں نیپ اور جمعیت علماء اسلام کی اتحاد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے 25 جولائی کے الیکشن میں ہم نے وہ تاریخ دہرائی ہیں اب تک عہدہ و پیمان و معاہدہ کے تحت ہم اس انتخابی چلا رہے ہیں توقع ہے اس اتحاد کو ہر سطح پر یہ دونوں جماعتیں لیکر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درنیلی نال میں مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انتخابی جلسوں سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ ، ارباب محمد نواز مینگل ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل مولانا عبد الصبور مینگل ، وڈھ کے جنرل سیکرڑی حافظ حسین احمد ، جمعیت علما ء اسلام نال کے جنرل سیکرٹری مولانا رحمت اللہ بارانزئی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جس طرح 25جولائی کو عوام نے ہمارے امیدواروں کو اپنی اعتماد سے نواز ا تھا اسی طرح وہ 14 اکتوبر کو اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کرکے ہمیں کامیاب کریں گے مقررین نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں جس گروہ کو حکومت کا ٹوپی پہنایا گیا ہے وہ یہاں کا نمائندہ نہیں ہم اس غیر نمائندہ حکومت کے تمام حرکات پر نظر رکھیں گے توقع ہے کہ عوام کو اس سلسلے میں بھی خو ش خبری دی جائیگی جن لوگوں نے بابا ئے بلوچستان کی جدوجہد و نظریہ کا سودا کیا ان کا معاملہ ہم عوام پر چھوڑ دیتے ہیں یقینی طور پر عوام کی عدالت بہترین احتساب کرنے والی عدالت