خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین ، صوبائی امیرسینیٹرمولانا فیض محمدسمانی ، خضدار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی نے مرکزی جامع مسجد خضدار میں رکن سازی مہم کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رکنیت فارم بھر کر ضلع خضدار میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سازی مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام و جمعیت طلبہ اسلام ضلع خضدار کے عہدہ داران موجود تھے انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام امت کے بہترین طبقہ علماء کرام کی قیادت و سیادت میں چلنے والی جماعت ہے اس جماعت میں ہزاروں علماء کرام و طلبہ کرام رکن ہیں ملک کے مشائخ صالحین کی جماعت جمعیت علماء اسلام ہی ہے اس لئے اس جماعت کا ممبر بنا دنیا و آخرت کی کامیابی و نجات دائمی کا سبب ہے اس لئے تمام مسلمان اس جماعت کے ممبر بننے کو غنیمت جان کر اس میں شمولیت اختیار کریں اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہے جو شخص دنیا میں جن لوگوں کے ساتھ تعلق قائم رکھیگا وہ آخرت میں انہی لوگوں کے ساتھ ہوگا جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر آج ہم دنیا کی حالت پر نظر کریں تو پوری دنیا میں ایک ہی جماعت جمعیت علماء اسلام ہی ہے جو طا غوتی اور دین دشمن قوتوں کے خلاف پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ سے باہر بر سرے پیکار ہے اس وقت پوری دنیا میں اسلامی تہذیب کو مٹانے کی بات کی جارہی ہیں مغرب اور مغربی میڈیا لاکھوں ڈالر خرچ کرکے اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے کیونکہ سویت یونین کے شکست و ریخت کے بعد امریکہ کے نئے نظام نیو ورلڈ آڈر کے راستے میں اسلام و مسلمان روکاٹ ہیں ایسی صورت حال میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جمعیت علماء اسلام کے پشت پر رہیں تاکہ ہم سب کا دین و ایمان محفوظ ہو ملک پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی حفاظت جمعیت علماء اسلام کے منشور صفحہ اول ہے ہم نے اس ملک کے نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی حفاظت کی ہے اب بھی ہم یہ فریضہ انجام دیں گے ہماری ملک دوستی پر وہ لوگ انگلی اٹھارہے ہیں جن کو غیر دانشمندانہ فیصلوں سے ملک کی سرحدیں تبدیل ہوگئی اور اس ملک کی سالمیت کو شدید خطرات لا حق ہوگئے لیکن ہم ایک بات واضح طور کہدینا ضروری جانتے ہیں کہ اس ملک میں لادینت و مغربی تہذیب کو چلنے نہیں دیا جائیگا اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے تو وہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ پر نظر رکھے ہمارے خدا مست بزرگوں نے بر طانیہ سویت یونین سمیت کئی عالمی استعماروں کی غرور خاک میں ملادیا قانون فطرت ہے ہر چیز اپنی اصل کو جاتی ہے ہمیں اگر ہم کو مجبور کردیا گیا تو ہم اپنی اس تاریخ کو دہرانے سے دریغ نہیں کریں گے ہماری وفا شعاری و شرافت کی جذبہ کو ہر گز کمزوری تصور نہیں کیا جائے
پاکستان ہمارا ملک ہے اور اسکی حفاظت ہمارا فرض ہے ، مولانا قمر الدین
وقتِ اشاعت : October 8 – 2018