|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

گوادر:  بی ایس او گوادرزون اور سیدظہورشاہ ہاشمی ڈگری کالج گوادر کی جانب سے کالج میں نئے آنے والے طلباء کی اعزاز میں ویلکم پارٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرحمل کلمتی،چئیرمین بلدیہ گوادر عابدرحیم سہرابی،بی ایس او گوادرزون کے صدر بالاچ قادر،ڈگری کالج گوادر کے وائس پرنسپل پروفیسر محمدعظیم بلوچ،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن اسماعیل عمرنے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی مستقبل کا ضامن ہے جس سے اقوام اپنے تقدید کے فیصلے کرسکتے ہیں ۔انہوں نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کے سرمایہ ہیں۔محدود تعلیمی وسائل سے استفادہ حاصل کرکے طلباء کو مستقبل میں گوادر و بلوچستان کے حقوق کا دفاع کرنا ہے ۔طلباء کوعلم کی نور سے فیض یاب ہوکرمعاشرے کی تبدیلی میں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلکم پارٹی کا مقصد کالج میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کوتعلیم کی طرف راغب کر کے انکی حوصلہ افزائی کر نا ہے تاکہ وہ اپنے موجودہ وقت کو کتاب اور قلم کی دوستی میں گزاریں۔انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ دور علم و آگاہی اور شعور دور کا ہے طلباء عام جدید اور فنی اور سائنسی علوم کی حصول میں ہرطرح کے مشکلات کو دیکھے بغیر منزل کی طرف بڑیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے یا قوم میں نوجوان غیرمعمولی حیثیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہر طرح کے معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے۔قلم و ہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہرطرح کی طاقت اور چیلنجز کا مقابلہ ممکن ہے۔ تقریب کے دوران طلباء نے اپنے خوبصورت آواز میں گیت گائے اور کالج میں آنے والے نئے طلباء کو خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر ارمان اکبر اینڈ گروپ نے کالج کے عنوان سے ایک خاکہ پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ دریں اثناء میرحمل کلمتی نے کالج کے لیکچرارز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پروفیسر محمدعظیم بلوچ اور پروفیسر حنیف حمل نے ایم پی اے گوادر کو کالج کے جملہ مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ ڈگری کالج گوادرمیں اس وقت لازمی مضامین کے لیکچراز سمیت،کلریکل اسٹاف،لائبریرین کی شدید کمی ہے جبکہ تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ لیکچرار کالونی،امتحانی ہال،ایڈمین بلوک و دیگر اسٹریکچرمکمل نہیں ہیں ۔ لیکچرارز کو رہائش کیلئے مسائل کا سامنا ہے ۔ام پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے مسائل کی حل کا یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر وقت اپنے فنڈز میں سب سے زیادہ تعلیم کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا ،گوادرمیں تعلیمی بہتری کیلئے ہر طرح کے ممکن اقدامات کروں گا۔ان کا کہنا تھا ڈگری کالج گوادر کے تمام حل طلب مسائل کو حل کرینگے۔اس موقع پر بی این پی کے سابق ضلعی صدر حسین واڈیلہ،سابق تحصیل صدر ماجد سہرابی ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر میرانور بلوچ بھی موجود تھے۔