|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2018

کوئٹہ: وڈھ میں عبدالغفور لانگو کی گرفتاری کے خلاف قومی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا گیا، قومی شاہراہ کے ہر دو جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، روڈ وڈھ ، وہیر اور دیگر مقامات سے بلاک کردیا گیا ہے ،روڈ کو پی بی 40سے آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل کے حامیوں اوران کے ورثاء نے بلا ک کئے رکھا تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ میں بدھ کے روز دوپہر ایک بجے تحصیل وڈھ میں مختلف مقامات پر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہ آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا، روڈ بند ہونے کی وجہ سے سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بے حد دقت کا سامنا کرنا پڑا ، مسافروں میں خواتین بچے اور بوڑھے و ہر عمر کے لوگ شامل تھے ، اس دوران ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی بھی جائے وقوع پر پہنچااور دونوں جانب سے مذکرات کیئے ،پہلے بتایا گیا مذکرات شام چھ بجے کامیاب ہونگے اور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیاجائیگا تاہم رات گئے تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے اور ٹریفک بحال نہیں ہواقومی شاہراہ ،بدستور قومی بلاک رہا جس کی وجہ سے مسافر پریشانی کے عالم میں تھے ۔اس موقع پرحلقہ پی بی 40 وڈھ سے آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شامل تھے اوروڈھ میں کلی براہیم زئی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کررہے تھے ، دھرنا دینے والے مظاہرین نعرے بازی بھی کررہے تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی بی 40سے آذادامیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہاکہ ان کے سپورٹرز کو بلا جوازاغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہم مظلوم ہیں ، ہم سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اور الیکشن میں ان کے مدمقابل کھڑے ہیں ہماری اسی سیاسی جدوجہد کی سزامیرے سپورٹرز اور ووٹرز کو دیاجارہاہے ، ہوا یوں تھا کہ عبدالغفور لانگو ایک معزز قبائلی شخصیت اور لانگو قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے انتخاب میں میر ی حمایت کرکے انتخابی مہم میں میرے ساتھ شرکت کی یہ وہ حمایت تھی جو کہ وڈھ کے سردار کو گوارا نہیں گزرا گزشتہ روز انہیں تعزیت سے زبردستی اٹھا کر لے جایاگیا ، جن پر بے تحاشا تشدد کیا گیا ہے ، الیکشن میں محض تین دن رہ گئے ہیں اور اس طرح ہمارے سپورٹرز اور ووٹرز کو اٹھا کر اان پر تشدد کرنا اور حبس بے جا میں رکھنا ظلم و زیادتی اور ناانصافی پر ہے ،