تربت : صوبائی وزیر اطلاعات وہائیرایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ تعلیمی شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔
،کالجز سائیڈمیں800آسامیاں خالی ہیں جن پرجلد بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی ، طالبات کو کالج تک پہنچانے کیلئے ابتدائی مرحلے میں تربت تا ہیرونک شٹل سروس شروع کیاجائے گاجس کی کامیابی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی شٹل سروس شروع کی جائے گی ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے دورے کے موقع پر کالج اسٹاف سے گفتگوکے دوران کیا ، اس موقع پر کالج پرنسپل میڈم زہرہ بلوچ ودیگر نے انہیں کالج کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
، صوبائی وزیراطلاعات وہائیرایجوکیشن میر ظہور احمدبلیدی نے کہاکہ کالج میں اسٹاف اور طالبات کی حاضری ہرصورت میں یقینی بنائی جائے کسی قسم کی غیرحاضری نہیں ہونی چاہیے ، کوالٹی ایجوکیشن پربھرپور فوکس ہونی چاہیے ،کالجز کو درپیش مشکلات حل کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ میں نے چند روزقبل ہائیر ایجوکیشن کی وزارت کاقلمدان سنبھالا ہے ، ہائیر ایجوکیشن کے شعبے کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد محکمہ میں انقلابی تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت سے گریزکی پالیسی کے ساتھ ساتھ سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ ٹرانسفر سے گریزکرے گی ،ہم میرٹ کوترجیح دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے آخرمیں بلوچستان کے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میں کالجز کے بی ایس پروگرام کے حوالے سے یونیورسٹیز کے ساتھ الحاق ودیگر ضروری اموربھی زیربحث لائے جائیں گے۔
، اس موقع پرپرنسپل ودیگراسٹاف نے صوبائی وزیرکو بتایاکہ کالج میں اس وقت صرف انٹرمیڈیٹ کی سطح پر1500سے زائد طالبات ہیں ، 5کالج بس ہیں کالج میں لیکچرر ودیگر اسٹاف کی کمی دورکیاجائے ، کالج میں اضافی کلاس رومز کی ضرورت ہے ، کالجزکے ٹیچنگ اسٹاف کیلئے ایکسپوژر وزٹ ،ٹریننگ وغیرہ کابھی بندوبست ہوناچاہیے ۔
کالج اساتذہ کی 8سوخالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں کی جائیں گی، ظہور بلیدی
وقتِ اشاعت : October 13 – 2018