|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2018

قلات:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزئی صدر پرنس موسیٰ جان احمد زئی نے کہا ہے کہ شہید میر نورالدین ایک سوچ اور فکر کا نام ہے ۔

اس نے اپنی تمام زندگی بلوچ قوم کی عزت نگ وناموس حفاظت اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی آواز بلن کرنے میں گزار دی ،شہید کے فلسفہ اور سوچ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے لیے ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنا ہوگا شہید میر نورالدین کی بلوچ عوام اور پارٹی کے لیے خدمات ان مٹ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید استمان شہید میر نورالدین مینگل کی آٹھویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر کامریڈ خیرجان بلوچ ،سی سی ممبر میر مراد خان مینگل،سردار زادہ نعیم جان دہوار،عبدالفتاح عالیزئی،ودیرہ رحیم مینگل،نواز بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی شہیداء کی جماعت ہیں میر نورالدین مینگل و دیگر نے اپنی جان قربان کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے انہوں نے کہا شہید میر نورالدین مینگل نے جس ثابت قدمی سے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور مضبوط کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بعد ازاں شہید کے قبر پر پارٹی پرچم چڑھا یا گیااور فاتحہ خوانی کی گئیں ۔