نوشکی: نوشکی کے عوام ایک سنگین آب نوشی بحران کے لئے تیار رہے کیسکو نوشکی نے 9 کمیونیٹی آب نوشی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار دیئے اور مزید ایک سے دو دنوں میں باقی تمام آب نوشی کے ٹیوب ویلوں سمیت زرعی نادہندگان کے ٹیوب ویل کنکشن بھی منقطع ہو سکتے ہیں۔
نوشکی میں اس وقت 72 آب نوشی کمیونٹی ٹیوب ویل ہیں جو روزانہ عوام کو پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں یہ پی ایچ ای کے ٹیوب ویلوں کے علاوہ ہیں کیسکو کے مطابق ان 72 کمیونٹی ٹیوب ویلوں پر پانچ کروڑ 40 لاکھ نوے ہزار روپے واجب الادا ہیں ۔
ان کمیونٹی ٹیوب ویلوں پر اس قدر بڑی رقم بلز آئے ہیں مگر ادائیگی نہیں ہو پایا ہے اسکی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور یہ کمیونٹی کے کن افراد کے ذمہ ہیں انکی باقاعدہ معائدہ بھی موجود ہے یا نہیں اگر ہے تو ذمہ دار افراد نے ادائیگی کیونکر نہیں کی ہے اور گھروں سے ماہانہ بل کون وصول کر رہا ہے یہ سب غور طلب مسائل ہیں ۔
لیکن عوام کے لئے اب سنگین آب نوشی کا بحران سامنے آ رہاہے کیسکو بلوں کی ادائیگی کے بغیر راستہ نہیں دے سکتا شاہد کل سے زرعی ٹیوب ویلوں کے بھی کنکیشن بھی کاٹ دیئے جائیں یا سٹی فیڈر کے علاوہ صاحب زادہ مینگل مل احمدوال جمالدینی اور دیگر فیڈرز کو کیسکو تھری فیس سے 2 فیس پر منتقل کر لیں جس سے مزید مسائل پیداہونگے عوام کو پریشانی کا سامنا ہو اس سے قبل نوشکی کے ان کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے واجبات ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مختلف فنڈز سے کرتے چلے آرہے ہیں۔
کیسکو کی مہربانیاں ، نوشکی کے عوام پانی بحران کیلئے تیار ہے
وقتِ اشاعت : October 16 – 2018