دالبندین: دالبندین انتظامیہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری قتل اغواء اور ڈاکہ زنی کے وارداتوں میں ملوث پانچ افراد گرفتار اہم انکشافات متوقع ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی نذر جان بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی عبداللہ جان مندوخیل اور ایس ایچ او عابد شیر زئی نے اے ایس آئی شبیر ساسولی اے ایس آئی عبدالستار محمد حسنی اور پولیس پارٹی کے ہمراہ قتل کے الزام میں ملوث عبدالمجید کو گرفتار کر لیا جو کہ 302 کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
جن پر 2013 میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ دوسرے واقع میں اغواء برائے تاوان کے الزام میں مطلوب حیات اللہ نامی ملزم کو فیصل کالونی کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا جو کہ زیر دفعہ365 کیس کے تحت پولیس کو مطلوب تھے ۔
جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کیپٹن(ر)مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر لیویز فورس نے نوکچاں کے قریب سے گزشتہ روز مستونگ اور چھیتر میں چوری کے وارداتوں میں ملوث تین ملزمان مجیب الرحمان رحمت اللہ اور محمد عظیم کو گرفتار کر لیا جن سے مستونگ سے چوری شدہ ایک کرولا گاڑی نمبر PG-5157 اور چھیتر سے چوری شدہ سامان برآمد کر لی تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
دالبندین انتظامیہ کا کریک ڈاؤن،5 ملزمان گرفتار
وقتِ اشاعت : October 24 – 2018