|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2018

کوئٹہ : ڈی سی چاغی محمد قسیم کاکڑ کے مطابق بلوچستان کا ضلع چاغی شدید خشک سالی کی لپیٹ میں آگیا ہے، قحط سے 7 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی سی چاغی کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث زراعت متا ثر ہوکر رہ گیا ہے جبکہ مال مویشی بھی مرنے لگے ہیں، ڈی سی چاغی نے صوبائی حکومت کو امداد کے متعلق مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی میں قحط سے متاثری 3 ہزار خاندانوں کیلئے ہنگامی بنیادی پر بلو چستان حکومت نے راشن خوراک ،کمبل خشک دودھ سمیت دیگر اشیا تقسیم کی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ خشک سالی سے نوشکی ،کچھی ،تربت ،چاغی میں مال مویشی بڑی تعداد میں مر رہے ہے جبکہ صو بائی و زیر داخلہ میر سلیم کھو سہ سے اس حوالے سے و زیر اعلی بلوچستان سے بات بھی کی ہے ۔

ڈائر یکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جلد تمام متا ثرہ علا قوں کے ڈپٹی کمشنرز کو طلب کیا جا ئے گا تاکہ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کے ذریعے متا ثرہ علا قوں میں عوام کو ریلیف پہنچایا جاسکے، واضح رہے کہ ضلع چاغی میں شدید قحط سالی ہے اس سے قبل 2002 میں اس طرح کی قحط پڑی تھی جس کے باعث ہزاروں خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے.